لیہ ( این این آئی، مانیٹرنگ سیل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میںمقابلہ سی پیک (چائنہ پاکستان اکنامک کوروڈور) اور جی پیک(گوگی پنکی اکنامک کوریڈور) میں ہے.
فتنہ خان نے اپنی گھر والیوں سے پنجاب میں ڈاکے ڈلوائے،پنجاب کے دشمن نیازی عوام کے رونے کے دن ختم، تمہارے شروع ہوگئے، ضمنی الیکشن ن لیگ جیتے گی نہیں بلکہ جیت چکی ہے، فتنہ خان انتشار کا دوسرا نام، 17 جولائی کو پنجاب کے دشمن عمران خان سے مقابلہ ہوگا، نا اہلی، مہنگائی اور کرپشن کو شکست دینگے
مخالفین کو گالیاں دینے والے خیبر پختونخوا کی حالت زار تو دیکھ لیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ گھنٹوں میںکم ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ جلسہ نہیں اللہ تعالیٰ کی شان دیکھ رہی ہوں، لیہ میں اس سے بڑا جلسہ کبھی زندگی میں نہیں دیکھا.
لیہ والوں نے اپنے ریکارڈ خود ہی توڑ دیئے ہیں، لیہ میں داخل ہوئی تو میلوں دور جلوس دیکھے، لیہ والوں آپ پر میرا قرض رہا جو خدمت کر کے اتاروں گی، لالہ طاہر کو پیشگی مبارکباد، آپ الیکشن جیت چکے ہیں، 17جولائی کو لیہ سے شیر، شیر شیر کی آواز آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 17 جولائی کو شیر کا مقابلہ گیڈر کی لائی ہوئی مہنگائی، کرپشن، نااہلی، نالائقی اور بے روزگاری سے ہے، شیر کا مقابلہ، فتنہ اور انتشار سے ہے، 17 جولائی کو پنجاب کا مقابلہ پنجاب دشمن عمران خان سے ہے.
عمران خان پنجاب کی تباہی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، عمران خان نے پنجاب میں تباہی، نواز شریف نے خوشحالی کے منصوبے لگائے، اسلام آباد کی حدود سے آکر گالم گلوچ کر کے واپس چلا جاتاہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوٹ مار کیلئے فتنہ خان نے خواتین کو ٹاسک دیا تھا، مردان اور صوابی ڈوب گئے فتنہ خان پنجاب ڈبونے آگیا ہے، نواز شریف نے سی پیک عمران خان نے جی پیک بنایا، بنی گالا منی گالا بن گیا۔ فتنہ خان انتشار کا دوسرا نام ہے، نا اہلی، مہنگائی اور کرپشن کو شکست دینگے۔
انہوں نے کہا کہ کل جلسے میں عمران خان رو رہا تھا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتے وقت تمہیں رونا نہیں آیا، آلو پیاز کی قیمت پتہ کرنے والی حکومت آگئی تو تمہیں رونا آگیا۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ اب مگر مچھ کے آنسو بہاتا ہے، عمران خان کو 4 سال مہنگائی کا خیال نہیں آیا۔