ازیارت/کوئٹہ (آن لائن /خ ن ) زیارت کے علاقے ورچوم سے مسلح افراد نے کراچی سے آئے سیاحوں کو اغواء کرلیا ،مقامی لوگوں نے اغواء کے خلاف احتجاجاََ کوئٹہ زیارت شاہراہ بند کردی، اغوا کار فیملی کو چھوڑ گئے، مقامی لوگوں نے اغواء کے خلاف احتجاجاََ کوئٹہ زیارت شاہراہ بند کردی،وزیراعلیٰ بلوچستان نے ورچوم سے سیاحوں کی اغواء کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔ بدھ کے روز بلوچستان کے وادی زیارت کے علاقے ورچوم سے مسلح افراد نے 2سیاحوں کو اغوا کرلیا ، سیاح فیملی کے ہمراہ زیارت جارہے تھے ورچوم کے قریب نامعلوم کار سوار فیملی کو چھوڑ کر سیاحوں کو اپنے ہمراہ نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔