• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت دیگر سرکلزمیں طوفان بادوباراں سے بجلی تنصیبات کو نقصان پہنچا،سی ای او میپکو

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے عیدالاضحی کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور شکایات کے بروقت ازالے پر تمام فیلڈ افسران کو شاباش دی اور ہدایت دی ہے کہ کارکردگی کے اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹر کے سینئر افسران نے دن رات مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دیے اور فیلڈ میں آنے والی مشکلات کو دورکیا جس سے فیلڈ افسران کو آسانی میسر آئی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملتان، خانیوال، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان، مظفرگڑھ سرکلوں میں طوفان بادوباراں سے بجلی تنصیبات کو نقصان پہنچا، ہائی ٹینشن، لوٹینشن پولز، ٹرانسفارمرز اور لائنیں گرنے کے واقعات رونماہونے کے باوجود میپکو کے آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کی سربراہی میں تمام افسران اور سٹاف نے بجلی کی کم سے کم وقت میں بحالی یقینی بنائی جس پروہ مبارکباد کے مستحق ہیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے عیدالاضحی کی سرکاری تعطیلات میں فرائض کی خوش اسلوبی سے انجام دہی پر ایڈیشنل ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز جمشید نیازی اور انچارج ریجنل کمپلینٹ سینٹر عرفان محمود صدیقی کو بھی شاباش دی۔
ملتان سے مزید