کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ سری لنکا پر امید ہے کہ اگست کے آخر میں ایشیا کپ پروگرام کے مطابق ہوگا۔ حکام کے مطابق ٹورنامنٹ بنگلہ دیش منتقل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل سری لنکا میں ایشیا کپ کرکٹ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ جمعے کو کرے گا۔ سیکریٹری کرکٹ سری لنکا موہن ڈ ی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے پُر امید ہیں۔ حال ہی میں 52 دن کے لئے آسٹریلیا کی میزبانی کی ہے اور اب پاکستانی ٹیم سری لنکا میں ہے۔ ایشیا کپ سری لنکا سے منتقل کرنے کے حوالے سے ہم پر کوئی دبائو نہیں ہے۔