راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک نوعمرلڑکے سمیت تین افرادجان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ روات کے علاقہ میں12سالہ لڑکے کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، ایس ایچ اوروات حاجی طارق نے بتایاکہ بسالی موڑکے قریب رہائش پذیر بچوں کی تقریباً دوہفتے قبل ایوب پارک میں لڑائی ہوئی بعدازاں جمعرات کوان میں دوبارہ آپس میں جھگڑاہوا،اس دوران فائرنگ سے 12سالہ عبدالرحمٰن ولد سیدخان جاں بحق ہوگیا،پولیس نے دوملزموں شفیق اوروحیدکوگرفتارکرلیا۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ محمدی کالونی میں 11جولائی کو فائرنگ سے زخمی ہونے والانوجوان ہسپتال میں دم توڑگیا، تھانہ صادق آبادکو محمد گلفراز نے ایف آئی آردرج کراتے ہوئے بتایاتھاکہ اس کا بیٹا حسام اور اس کا دوست حباب ستی محمدی کالونی گئے جہاں عثمان،مانی عباسی،اور 2نامعلوم ملزمان موجود تھے مانی عباسی نے ان دونوں کو روک کر فائرکئے ۔،زخمیوں میں حسام جمعرات کو ہسپتال میں دم توڑگیا۔تھانہ ٹیکسلاکو بلال احمد نے بتایا کہ میرے بیٹے انور خان عمر 22 سال کی شادی زاہد بی بی سے ہوئی جس سے اس کی دو بچیاں ہیں جن کو انور خان عید گزارنے کیلئے سسرال چھوڑ آیا ،گزشتہ روز ساس نے فون کر کے اس کو کہا کہ تم پلاٹ اپنی بیوی زاہدہ بی بی کے نام کروا دوتو میں زاہدہ اور بچیوں کو تمہارے ساتھ بھیجوں گی جس پر انور خان نے یہ بات مجھے بتائی اس پر میں اپنے بھائی ولی خان اور انور خان کے ہمراہ حسن خان کے گھر جا رہے تھے ۔جب شیر شاہ سوری روڈ پر پہنچے تو حسن خان ، لعل محمد ،خان محمد اور عبید اللہ مسلح چھریاں اور ڈنڈے آ گئے اور کہا کہ آج تمہیں پلاٹ زاہدہ بی بی کے نام نہ کروانے کا مزہ چکھاتے ہیں ۔خان محمد اور لعل محمد ،انور خان پر حملہ آور ہوئے اور چھریوں کے وار کئے جس سے انور خان زخمی ہو کر گر پڑا حسن خان نے وار چھری مجھ پر کیا ۔ سرور خان کے سر پر عبید اللہ نے ڈنڈا مارا جس سے سرور بھی زخمی ہو گیا ۔ انور خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحقہو گیا ۔