تہران (جنگ نیوز )ایرانی بحریہ نے بحرہند میں ڈرون طیارے اتارنے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق ایرانی بحریہ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ بحرہند میں اپنے ایک ڈرون ڈویژن کو اتارے گا۔سرکاری ٹی وی نے اس اقدام کو امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ اسرائیل کے دوران جس طرح ایرانی خطرے سے نمٹنے کی حمایت کی ہےاور یہ اسی ماحول میں کیا جارہا ہےتاہم ایران کے سرکاری ٹی وی کی اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کتنی کشتیاں یا جہاز ان ڈرونز سے لیس کی جارہی ہیں اور ان ڈرونز کی تعداد کیا ہو گی۔