• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوآبہ شبقدر کے علاقے خرکی کے عوام کا ناروا لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف احتجاج

پشاور (لیڈی رپورٹر) دوآبہ شبقدر کے علاقے خرکی اورنحقی کے عوام نے سوئی گیس کے ناروا لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف احتجاج کیا اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس کی کم پریشراور لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے بصورت دیگر چارسدہ میں سوئی گیس دفتر کے سامنے دوآبہ کے عوام تاریخی دھرنا دیں گے۔مظاہرے میں سینکڑوں باقی صفحہ4نمبر7افراد نے شرکت کی اور کم پریشر اور گیس لوڈ شیڈنگ پر سوئی گیس حکام اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی 62 کے امیر امان الحق نے کہا کہ دوآبہ کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے جب واپڈا کے لوگوں کے ساتھ ملتے ہے تو کہتے ہے کہ آپ لوگ بل جمع نہیں کرتے جو لوگ بل جمع کرتے ہیں اس کے مطابق بھی تو ہمیں بجلی نہیں ملتی اور جب بجلی آتی بھی ہے تو 40 وولٹیج ہوتا ہے جس سے موبایل بھی چارج نہیں ہوتا۔ لیکن سوئی گیس کی تو 100 فیصد ریکوری ہوتی ہیں اور اس کا عملہ چاہتا ہے کہ گیس کا حال بھی بجلی کی طرح ہو۔ اگر تین دن میں خرکی، نحقی اور دوآبہ کے گیس لوڈشیڈنگ کا مسلہ حل نہ کیا تو سوئی گیس آفس کے سامنے تاریخی دھرنا ہوگا۔
پشاور سے مزید