• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد 7 سالہ بچی کو پھانسی دیدی،وزیراعلیٰ کا نوٹس

پشاور( نمائندہ جنگ) پشاور صد ر کالی باڑی میں نامعلوم افراد نے ملٹری انجینئرنگ سروسزکے ملازم کی 7سالہ بچی کو تشدد کے بعد پھانسی دیکر قتل کردیا اور نعش دری میں لپیٹ کر مسجد کے ساتھ کباڑ خا نے میں پھینک دی اور فرار ہو گئے ،وزریراعلی نے واقعے کا ا نوٹس لے لیا ہے،دا دا کو کھانا دینے کے لئے دکان پرگئی تھی ،و ا پس نہ آئی تو گھر و الے تلا ش کرنے نکلے تو 2گھنٹے بعد نعش مل گئی ،بچی کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے پو لیس کجنسی زیادتی کے بارے میں میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے متعدد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرلیاپشاور میں پندرہ دنوںمیں دو بچیوں کو تشدد کے بعد ہلاک کرنے اورایک بچی کو ہوس کابنانے کے بعد شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے وزیراعلی خیبر پختو نخو ا نے و اقعےکا نوٹس لے لیا ۔
پشاور سے مزید