• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میری ٹائم کی بروقت کارروائی ایرانی ماہی گیروں اور کشتی کو بچا لیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں ایک ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ماہی گیروں اور ان کی کشتی کو بچا کر کراچی منتقل کر دیا۔ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق 15جولائی کو میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو ایرانی ماہی گیروں کی کشتی "ال عثمانی" کی طرف سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی۔کشتی میں 6 ماہی گیر سوار تھے جس کا انجن فیل ہونے اور سمندر میں طغیانی کی وجہ سے کشتی کو ہنگامی صورتحال کا سامنا تھا۔ ترجمان کے مطابق پی ایم ایس اے کے جہاز بسول نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، ایرانی کشتی اور اس کے عملے کو ریسکیو کرنے کے بعد ابتدائی طبی امداد اور خوراک بھی فراہم کی۔اس کے علاوہ ایرانی ماہی گیروں کی خراب کشتی کو عملے کے ساتھ بحفاظت کراچی بندرگاہ تک پہنچا دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید