• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم محرم 30جولائی، عاشورہ پیر 8 اگست کو ہوگا

کراچی(اسٹاف رہورٹر) محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں محرم الحرام کے چاند کی پیدائش 28 جولائی 2022 کی رات 10 بج کر 54 منٹ پر ہوگی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی پیدائش 28 جولائی 2022 کی رات 10 بج کر 54 منٹ پر ہوگی۔ 29 جولائی کی شام چاند کی عمر 20 گھنٹے ہوگی اس لئے قوی امکان ہے کہ محرم الحرام کا چاند 29 ذی الحجہ کو نظر آجائے گا، اس طرح یکم محرم الحرام 30 جولائی بروز ہفتہ ہونے کے قوی امکان ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 جولائی کو ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے 29 جولائی کو چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں یوم عاشور پیر 8 اگست پیر ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید