کراچی (نیوز ڈیسک )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صاحبزادے احمد سے ملاقات کی اوراظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امراء ڈاکٹر اسامہ رضی، مسلم پرویز، ڈپٹی سکریٹری یونس بارائی، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔سراج الحق نے عصمت صدیقی مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ عصمت صدیقی حوصلہ مند خاتون تھیں،مرحومہ 19سال سے امریکی جیل میں قید اپنی صاحبزادی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا آخری وقت تک انتظار کرتی رہیں۔