کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی اسپنر محمد نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹ لینے پر خوش ہوں۔میں نے نیٹ پر تیاری کی ہوئی تھی۔ پیر کو گال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پچ پر اچھی بولنگ کی ضرورت تھی اسی قسم کی کارکردگی آئندہ کو دہرانا چاہتاہوں۔ سری لنکا نے اچھا ٹارگٹ سیٹ کیا ہے، اگر ہمارے بیٹنگ یونٹ کے مشترکہ کوشش کی تو میچ جیت سکتے ہیں،ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی پارٹنرشپ لگ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ سیریز کے بعد ریڈبال کھیلتا رہا۔ وائٹ بال زیادہ کھیلی۔ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنے آپ کو منوانا چاہتا تھا۔ ڈومیسٹک میچوں میں اچھی کارکردگی سے اعتماد ملا۔ جب اسپن ٹریک ملا تو میں نے اپنی کارکردگی کو منوایا۔