کراچی (جنگ نیوز)سوئس ٹینس کنگ راجر فیڈرر کورٹس میں زیادہ فعال نہیں، کافی عرصے فٹنس مسائل کے سبب ان کی ریٹائرمنٹ کی باتیں کی جارہی ہیں۔ گزشتہ 18 ماہ میں ان کے گھٹنے کی تین سرجریاں ہوچکی ہیں۔ اب انہوں نے خود ہی اس کا عندیہ دیدیا ہے۔ 40سالہ فیڈرر نے کہا ہے کہ اب مزید ٹینس کی ضرورت نہیں، چھوٹی چھوٹی چیزوں سے خوش ہوجاتا ہوں۔ جانتا ہوں کہ پیشہ ورانہ کیریئر ہمیشہ نہیں چل سکتا۔فیڈرر گزشتہ سال ومبلڈن سے کوارٹر فائنل میں باہر ہونے کے بعد سے اب تک نہیں کھیلے ہیں۔