اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاریخ کے پہلے انتخابات، شفافیت پر مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے،عمران خان الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے تضحیک آمیز رویئے پہ معذرت کریں، پنجاب کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، پنجاب کے عوام کی مثالی خدمت کا سفر اسی جذبے اور تاریخی روایت کے مطابق جاری رکھیں گے۔ پنجاب کی ان 16 صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کو مزید مضبوط کریں گے۔