اسلام آباد(خصو صی نامہ نگار)تھانہ کورال پولیس نے باکسر کے ذریعے باکسنگ مقابلوں کی لائٹس جلا کر تشہیر کرنے پر پانچ باکسروں کو گرفتار کرکے سات سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔آصف حیات اے ایس آئی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ اطلاع پر جب ایک ہاوسنگ سوسائٹی سے ملحقہ فارم ہاوس پہنچاتو وہاں رات دس بجے کے بعد لائٹس آن تھی، تیز روشنی میں جنید، عبدالرحمن علی ریاض، زین العابدیم اور شبیر باکسر باڈی شو کررہے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ اویس اور احسن نے سوشل میڈیا پر انہیں لوکیش بھجوائی اور پھر باکسنگ مقابلوں کی تشہیر کررہے تھے ، پولیس نے پانچوں باکسروں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔