کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان کے مطابق اتوار 17 جولائی کی شام 7 بجکر 20 منٹ پر شدید طوفانی ہواؤں اور بارش کی وجہ سے 132 کے وی پسنی ، گوادر ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی تھی جس کے نتیجے میں گوادر انڈسٹریل ، گوادر ڈیپ سی پورٹ ، گوادر ڈور اور جیوانی گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی ، کیسکو کے شعبہ گرڈ سسٹم آپریشن اسٹاف نے پیر کی صبح فنی خرابی دور کرنے کیلئے پیٹرولنگ شروع کی جہاں مختلف مقامات پر 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے اسکائی وائر ٹوٹ گئے تھے اسٹاف نے اسکائی وائر کی مرمت و تنصیب کا کام پیر کو مکمل کرکے 132 کے وی پسنی ، گوادر ٹرانسمیشن لائن بحال کردی جس کے بعد گوادر اور جیوانی کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی اور اب معمول کے مطابق ان علاقوں کو بجلی کی فراہمی جاری ہے ۔