کوئٹہ(پ ر)ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ایس او ایس چلڈرن ویلیج کوئٹہ میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ماہر امراض ڈاکٹرز جن میں میڈیکل سپیشلسٹ، آنکھوں، ماہر امراض کان ناک گلہ اور ڈینٹسٹ شامل تھے، نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی-میڈیکل کیمپ میں 150 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی- یہ مفت طبی کیمپ اب سہ ماہی بنیاد پر تسلسل سے قائم کیا جائے گا جس میں تمام بچوں، کیئر ٹیکر مدرز سمیت تمام سٹاف کی میڈیکل سکیننگ کی جائے گی-