پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے اور انتظامی افسران نے واپڈا حکام کے ہمراہ شاہی باغ، دلہ زاک روڈ، پہاڑی پورہ، لنڈی ارباب، کوٹلہ محسن خان، وزیر باغ، یکہ توت,،بیلہ برآمد خیل، نیامی، بانڈہ پایان، شگئی بالا اور سرکلر روڈ سمیت دیگر علاقیوں میں بجلی چوروں کی روک تھام کے حوالے سے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں کنڈوں کو اتارتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی۔ ان کنڈا مافیا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی واپڈا حکام کے ہمراہ بجلی چوری کے روک تھام کے حوالے سے مشترکہ آپریشن جاری ہے اور آپریشن کے دوران قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور آپریشن کو پشاور کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا اور بجلی چوری کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔