• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، مختلف واقعات کے دوران 2افراد کو قتل کردیا گیا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ فقیر آباد اور مچنی گیٹ کی حدود میں 2افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔امجد خان ولد وسیع اللہ سکنہ حسن گڑھی نے فقیر آباد پولیس کو بتایاکہ اس کا والد جو مسجد میں بطور خادم ڈیوٹی انجام دیتاہے اور فان کیس کی دکان پر بھی کام کرتاہے گزشتہ روز دکان جارہا کہ راستے میں ارشد ولد محمد دین ٗذیشان اور سجاد پسران مہر دین سکنہ حسن گڑھی نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا پولیس کے مطابق مقتول ملزمان کابہنوئی تھی اور مقتول ان سے اپنی اہلیہ کے جائیداد میں حصہ مانگ رہاتھاادھر خالد خان ولد سراج الدین ساکن ملازئی چوک نے رپورٹ درج کراتے ہوئے مچنی گیٹ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے ماموں عبد اللہ اوربھائی نسیم خان کے ہمراہ واپس گھر جارہا تھا کہ راستہ میں ملزمان واجد علی ولد معراج گل، حیاء خان ولد سیدان گل اور پائیوخان ولد صنوبر خان ساکنان یاری کورونہ نے اُن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اس کا بھائی نسیم خان لگ کر زخمی جبکہ وہ بال بال بچ گئے، مجروح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ مدعی کے مطابق ملزمان کا اُس کے ماموں عبد اللہ ساتھ مستورات کا تنازعہ چلا آرہا ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
پشاور سے مزید