پشاور ( جنگ نیوز) نشے سے پاک پشاور مہم کے دوران تحویل میں لیئے گئے 18 سال سے کم عمر کے 30 بچوں کے خاندانوں کا کھوج لگانے کے بعد 22 جولائی کو ان کے تمام خاندانوں کیلئے کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیاگیا ہے عید ملن پارٹی میں بچوں کے والدین اور دیگر قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا کمشنر پشاور کی موجودگی میں زیرِ علاج بچوں کی ملاقاتیں کرائی جائے گی اس سلسلے میں کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت اجلاس میں ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیئر نورمحمد محسود نے کمشنر پشاور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی ہدایات پر بچوں کے والدین کا کھوج لگایا گیا چونکہ بچوں میں زیادہ تر کو کوئی موبائل نمبر اور پورا ایڈریس یاد نہیں تھا اور زیادہ تر بچے پشاور سے باہر کے تھے جس کی وجہ سے والدین کو ڈھونڈنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم بھرپور کوششوں اور سوشل میڈیا کے زریعے والدین کا پتہ لگالیا گیا کمشنر پشاور نے 22 جولائی کو تمام بچوں کے والدین کو مدعو کرنے اور ان کے لئے عید ملن پارٹی کے اہتمام کے لئے ہدایات جاری کیے۔