اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )سینئررہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نےکہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ ، اسمبلی تحلیل کی وزیر اعظم کی ایڈ وائس پر صدر کے احکامات آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ حکومت اس معاملے پر آرٹیکل 6 کے اطلاق سے اجتناب کرے ، مشرف پر یہ ٹیسٹ ناکام رہا، فیصلے میں آرٹیکل 69 کی بہت مبہم تشریح کی گئی۔ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ فیصلہ چیئرمین سینیٹ یا اسپیکر کی رولنگ پر بیڑیاں ڈالتا ہے۔ یہ پارلیمنٹ کی اندرونی کارروائی میں مداخلت ہے ،فیصلے کے سیاست، قانون کی حکمرانی۔ آئینی اداروں ، اختیارات کے مثلث پر دور رس اثرات ہوں گے۔