• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک نے پاکستان میں 3 ماہ کے دوران سوا کروڑ ویڈیوز ہٹادیں

اسلام آباد/کراچی (نمائندہ جنگ/اسٹاف رپورٹر )ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر2022ء کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سے تقریباً سوا کروڑ ویڈیوزحذف کر دیں، پاکستان ویڈیوز کے اعتبار سے دوسرے پر نمبر رہا جودنیا بھر میں حذف کیں گئیں،امریکہ پہلے نمبر پر رہا جبکہ عالمی سطح پر 102305516 ویڈیوز حذف کی گئیں، کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کسی بھی ویڈیو کو اُس کے دیکھنے جانے سے قبل حذف کرنے کی شرح 96اعشاریہ 5 فیصد اور 24 گھنٹے کے اندر حذف کئے جانے کی شرح 97اعشاریہ 3 فیصدرہی، ٹک ٹاک کے ذریعے12490309پاکستانی ویڈیوز حذف کئے جانے کی شرح98اعشاریہ 5 فیصد رہی، اعداد و شمار کے مطابق 2022ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں حذف کی جانیوالی ویڈیوز کی تعدادد نیا بھر میں دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔
اہم خبریں سے مزید