کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ زیارت بلوچستان کےسانحہ میں نہتے مغویوں کوباندھ کرشہیدکرناانسانیت کی تذلیل اور آئین کےآرٹیکل 4,9 و 10/A سے ماوراء جینواء کنونشن کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ بلوچستان کے واقعات اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کےسامنےپاکستان کےکشمیر سے متعلق موقف کی نفی وقار و اعتماد مجروح ہوا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان بلوچستان کے اس اندوھناک واقعہ کا فوری از خود نوٹس لے ویسے بھی بدقسمتی سے لاپتہ افراد کو شہید کرنے کا لامتناہی سلسلہ 9 مارچ 2009 کے بعد تیزی سے شروع ہوا جس سے لاپتہ افراد کی تعداد کم شہداء کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔