• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،بحالی مراکز میں زیرعلاج نشے کے عادی افراد سے والدین کی ملاقاتیں جاری

پشاور(نامہ نگار)کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات پر پشاور کے مختلف بحالی مراکز میں زیرِ علاج نشے کے عادی افراد سے والدین اور دیگر رشتہ داروں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،ان ملاقاتوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف پشاور عمران یوسفزئی نے سرکاری بحالی مرکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ان کی موجودگی میں کئی خاندانوں نے عرصہ دراز سے لاپتہ اپنے پیاروں سے ملاقاتیں کیں۔ اور ان کیساتھ دن گزارا اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے گندگی کے ڈھیروں سے اٹھائے گئے اپنے پیاروں کو صحیح سلامت اور صحت مند دیکھ کر لوگ اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکے اور زاروقطار روتے رہے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے زیرِ علاج نشے کے عادی افراد کے رشتہ داروں نے مہم شروع کرنے پر وزیر اعلی محمود خان،کمشنر پشاور ریاض محسود ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی بدولت ان کے پیارے آج صحت اور عزت کیساتھ زندگی گزار رہے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نے بحالی مراکز کے منتظمین کو زیرِ علاج نشے کے عادی افراد سے ان کے رشتہ داروں کی ملاقات اور ان کو بھرپور سہولیات کی فراہمی کے ہدایات جاری کیں۔
پشاور سے مزید