• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم فنڈ، PAC کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کرنے کا عندیہ

اسلام آباد (این این آئی، جنگ نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کرنے کا عندیہ دیدیا۔ نور عالم خان نے کہا کہ ڈیم فنڈ تحقیقات میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے پر سابق چیف جسٹس کو بھی بلائینگے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں ارکان نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اسکی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ نور عالم خان کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا، جس میں مہمند ڈیم کانٹریکٹ کے اجراء میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا، جبکہ پی اے سی کی سیکرٹری آبی وسائل اور پلاننگ ڈویژن کو منصوبے کی فیکٹ فائنڈنگ تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
اہم خبریں سے مزید