• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے، آغا بلوچ کی وزیر داخلہ سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی اور زیارت مقابلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے متعلق پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کا پیغام پہنچایا۔ آغا حسن بلوچ نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے لئے ان کے لواحقین سراپا احتجاج ہیںانھوں نے الزام لگایا کہ اس طرح ان کا جعلی مقابلہ میں مارنا کیا جانا کسی سانحہ سے کم نہیں۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ عوام کو حقیقت سے آگاہ کرنے کے لئے وزیر داخلہ اس حوالے سے اعلیٰ سطح کا جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں۔ اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کروائی جائے کہ لاپتہ افراد کو کیوں مارا گیا۔
اہم خبریں سے مزید