• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک ایس ای زیڈز کی ترقی کے اقدامات خوش آئند ہیں‘ چینی سفارتخانہ

اسلام آباد (وقائع نگار) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت مخصوص اقتصادی زونز (ایس ای زیڈز) کی ترقی اور فروغ کیلئے کاروباری برادری، مالیاتی اداروں اور اعلیٰ سرکاری حکام کی مشترکہ کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ چین میں پاکستانی سفارتخانہ نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی اور فروغ کے اقدامات خوش آئند ہیں۔ اس حوالہ سے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ (آئی سی بی سی) اور چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) کے باہمی اشتراک سے رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے ذریعہ پاک چین صنعتی سرمایہ کاری و اشتراک کار کے فروغ کے حوالہ سے ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ ویبنار آئی سی بی سی کے بزنس میچ میکر پلیٹ فارم کے تحت منعقد ہوا۔ پاکستان میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری، پاک چین صنعتی تعاون اور اشتراک کار کے فروغ کے اقدامات کے تحت سرمایہ کاری بورڈ پاکستان (بی او آئی)، سی پیک اتھارٹی پاکستان کے اعلیٰ حکام اور کئی بڑی اور معروف چینی کمپنیوں کے نمائندگان نے اس ویبنار میں شرکت کی۔