• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی شاہراہوں پر بھتہ خوروں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے‘ کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت این اے 25 قومی شاہراہ پر ٹرانسپورٹرز سے بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اجلاس ہواڈی سی چمن حسن ہوت، ڈی سی پشین ظفر علی،ڈی سی قلعہ عبداللہ منیر خان، او سی سیکرٹری 41 ڈویژن میجر طارق اور اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن بابر خان بھی اجلاس میں شریک تھے کمشنر کوئٹہ نے ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہوں پر ٹرانسپورٹ یونین دفاترز کو فوری طور پر ختم کرکے بھتہ خوروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے جو پرچی یا دیگر ذرائع سے ٹرانسپورٹرزسے بھتہ وصول کرتے ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی شاہراہ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کی حفاظت کے لیے لیویز، ایف سی کی گشت کا خصوصی انتظام اوربھتہ خوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائےکمشنر نے کہا کہ عوام اورٹرانسپورٹرز کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے کسی کو بھتہ خوری کرنے نہیں دینگے ۔
کوئٹہ سے مزید