پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور میں شدید با رش اورآ ند ھی سے چمکنی میں مکان کی چھت گرگئی جس سے4 جواں سالہ لڑکے زخمی ہوگئے جبکہ عسکری 6میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی، واقعات کے مطابق گزشتہ روز تیز بارش کے نتیجے میں چمکنی غز چوک میں مکان کی چھت منہدم ہو نے سے 4جو اں سالہ لڑکے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کی شناخت نو ر اللہ عمر 20، مسیح اللہ عمر22سال،ذاہد اللہ عمر23سال اور یا سین عمر 25 سال کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں ریسکیوکے اہلکاروں نے ملبے تلے نکال کرہسپتال منتقل کیا۔ ادھر عسکری 6 میں اجمل خان نامی شخص کے مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس سے کمرے میں موجود سامان کو نقصان پہنچا،ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے آگ پر قابوپا لیا،آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔