• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بھرمار، ون ڈے کرکٹ کا مستقبل مخدوش قرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بعدآسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے بھی ون ڈے کرکٹ کے مستقبل پر سوال اٹھا دیا ہے، غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق عثمان خواجہ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بڑھتی لیگز ون ڈے کرکٹ کو نچوڑ رہی ہیں جس سے ون ڈے کرکٹ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور دل چسپی میں بھی کمی آرہی ہے۔ عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ کا ورلڈکپ ابھی ہو رہا ہے جو دیکھنے میں بہت اچھا لگتا ہے، اگر آپ تینوں فارمیٹ کھیلتے ہیں تو پھر آپ گھر میں نہیں رہ سکتے اس لیے بہت زیادہ سفر کی وجہ سے یہ بہت مشکل ہو چکا ہے اکثریت اب بھی ٹیسٹ کرکٹ کو پسند کرتی ہے اور میرا بھی یہ پسندیدہ فارمیٹ ہے ۔ قبل ازیں وسیم اکرم نے برطانوی اخبار کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ حکام کو 50 اوورز کے میچز ختم کرنے پر غور کرنا چاہیے، بحیثیت کمنٹیٹر بھی مجھے اب ون ڈے کرکٹ طویل لگتی ہے۔

اسپورٹس سے مزید