پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکور ٹ کے جسٹس لالعل جان خٹک پر مشتمل سنگل بنچ نے اقدام قتل اور دیگر مقدمے میں ماتحت عدالت سے سات سال قید اور ساٹھ ہزاروپے جرمانہ کی سزا کالعدم قرار دے کر ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ملزم کی جانب سے کیس کی پیرو ی نوید خان وڈپگہ ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم توصیف ساکن ہنگو کو ماتحت عدالت سے دفعہ 324,اور 15AAکے تحت مجموعہ طور پر سال قید اورساٹھ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔ ملزم نے اسکے خلاف نویدخان ایڈووکیٹ کی تواسط سے ہائیکور ٹ میںاپیل دائر کی۔ گزشتہ روز جب کیس کی سماعت مکمل ہوئی تو معزز عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کو کالعدم قرار دے کرملزم کو بری کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے ۔