اسلام آباد،کراچی ( نمائندہ خصوصی، نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گالی دھمکی کے دن گئے، عمران زرداری سے معافی مانگیں، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران نے جو بویا وہی کاٹا،بہنوں،بیٹیوں کو جیل میں ڈالنے ، ہتھکڑیاں لگوانےکاجواب باقی ہے ، وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ جسکی اپنی اخلاقیات نہیں وہ ہمیںسکھائےگا؟عوام کو پریشان ا ور سڑکیں بند کرنے نہیں دیں گے۔جمعہ کو پی ٹی آئی رہنمائوں کے بیان پر ردعمل کا ا ظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کے عوام چور، منافق اور جھوٹوں کی سیاست مسترد کرچکے ہیں، عمران خان کا انتخابی فریم ورک 2018 ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان، سینیٹ اور ڈسکہ الیکشن میں نظر آ گیا تھا، چار سال انتخابی فریم ورک کہاں تھا؟،عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اوراس کے عوام عمران، بشریٰ، گوگی مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کے متحمل نہیں ہو سکتے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ گالی اور دھمکی کے دن گزر گئے، آرام کریں، منہ بند رکھیں اور کام کرنے دیں ، پنجاب مسلم لیگ (ن) کا تھا اور رہے گا، پنجاب کا مینڈیٹ نواز شریف کا مینڈیٹ تھا جو آج واپس لے لیا، مسلم لیگ (ن) پنجاب میں سرخرو ہوئی، عمران خان فرعون بننے کی کوشش نہ کریں، ان کی طرح بہت سے فرعون آئے اور چلے گئے، عمران خان جھوٹا، منافق اور سازشی شخص ہے، عمران خان آج مسترد ہو کر پارلیمان اور پنجاب سے باہر ہے، آئین کی تشریح مرضی سے نہیں ہونے دیں گے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے عین مطابق رولنگ دی کہ پارٹی سربراہ کی ہدایت کے خلاف کوئی ووٹ نہیں ڈال سکتا۔