• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب سگریٹ انڈسٹری کو اربوں کا فائدہ پہنچانے پر خاموش کیوں، فواد

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب سے کہا ہے کہ اپنے خاوند کی ایماء پر سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچانے پر کیوں خاموش ہیں؟ مریم اورنگزیب کو جوابی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ آپ ہر معاملے پر رائے دے رہی ہیں لیکن اپنے خاوند کے حوالے سے کچھ نہیں بتا رہیں ۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نےمریم نواز کے بیان پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ فسادی رانی یہ وہی امیدوار ہے جس کو وزیر اعلیٰ بنانے کیلئے آپ کے انکل زرداری ساری رات منتیں کرتے رہے ہیں، عوام نے آپ کو اور آپ کی انتشاری سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ 
اہم خبریں سے مزید