• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی کامیابی، سوشل میڈیا پر X،Y،Z اور ”خط“ کی میمز کا طوفان

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ) رن آف الیکشن، پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے چودھری شجاعت حسین کے خط کی بنیاد پر مسلم لیگ ق کے10ووٹ مسترد کر کے میاں حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ بننے کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا،ایک صارف نے لکھاکہ ”دیکھیں کیا ہوعمران خان X اور Yکا رونا روتے رہے لیکن یہاں ایک Z(زرداری) آیا اور اس نے سارا کام کر دیا بلکہ کام تمام کر دیا،ایک صارف نے لکھا کہ عمران صاحب آپ امریکی خط کا رونا روتے رہے خط خط کرتے رہے آپ تو امریکی سازش کا خط نہیں دکھا سکے لیکن چودھری شجاعت نے خط لکھا،ڈپٹی سپیکر نے خط صرف دکھایا نہیں سنایا جس سے وہ کام ہوا جو کوئی اور خط نہیں کر سکتا ۔ 
اہم خبریں سے مزید