کوئٹہ(پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونر ایسوسی ا یشن کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ نے توبہ کاکڑ سے واپسی پر ٹرانسپورٹروں کے وفد سے ملاقات کی اس موقع پر حاجی امیر محمد یاسین زئی بھی موجود تھے نصراللہ کاکڑ نے جماعت اسلامی کے امیر کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کے بیان کی حمایت اور کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کا منافع چند لوگوں کی جیبوں میں جاتا ہے صوبے میں بھتہ خور چیک پوسٹوں کے خلاف کارروائی کی جائے ہم ٹرانسپوررز ڈی سی مستونگ اور اسسٹنٹ کمشنر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ڈیزل اور پٹرول کی کمی پر پٹرول مالکان کیخلاف کارروائی کی۔ صوبائی حکومت ہر ضلع کے ڈی سی کو حکم جاری کرے کہ گیج اور ریٹ چوری کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے ۔ہم ٹرانسپورٹرز اپیل کرتے ہیں کہ بھتہ خوروں کیخلاف کارروائی کی جائے، دالبندین میں 7سالہ بچی کے گھر میں گھس کر نکاح کا مطالبہ کرنا ظلم ہے ،ظالموں کے خلاف صوبے کے ہر فرد کو آواز اٹھانی چاہئے۔ کراچی، کوئٹہ شاہراہ پر ڈاکوایک مرتبہ پھر سرگرم ہیں حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے۔