• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی دارلحکومت پشاور میں انتظامی مشینری متحرک ہے ، ڈی سی پشاور

پشاور ( وقائع نگار ) ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے اتوار کے روز مون سون کی بارشوں کی وجہ سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی رپورٹس ملنے کے بعد فوری طورپر پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے علاقوں میں بذات خود نکاسی آب کے اخراج کی کارروائیوں کی نگرانی کی اور فیلڈ سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو جلد از جلد پانی کے اخراج کو ممکن بنانے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں ریونیو فیلڈ سٹاف بھی اپنے علاقوں میں موجود رہے اور اپنے علاقوں کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ آگاہی دیتے رہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں انتظامی مشینری متحرک ہے اور پانی کے اخراج کی کاروائیوں میں بھر چڑھ کر حصہ لے رہی ہے انھوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے پانی کے اخراج تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور پشاور کے بیشتر علاقوں میں پانی کے اخراج کو ممکن بنا لیا گیا ہے اور ٹریفک کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور اس حوالے سے انتظامی افسران کی نگرانی میں ڈبلیو ایس ایس پی، پی ڈی اے اور ٹی ایم ایز کی مشینری متحرک ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
پشاور سے مزید