ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس ٹریننگ کالج کا مؤقف بھی سامنے آگیا،ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران خان اے ایس آئی کی ترقی کیلئے کورس پر آیا ہوا تھا، اسی دوران ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے ہوئے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ، دوسری طرف پولیس ٹریننگ کالج حکام کا موقف سامنے آ گیا ہے، ترجمان کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا، وہ رات کو کیفے ٹیریا کی جانب جا رہے تھے کہ کھمبے میں کرنٹ ہونے کی وجہ سے اس کی زد میں آ گیا، اسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔