پشاور (اے پی پی):تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے شہر کے مختلف ہوٹلز میں قیام کے دوران دیگر مہمانوں سے نقد رقم اور دیگر اشیاءچوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع دیر سے ہے جو مختلف ہوٹلز میں مہمان بن کر ٹھہرنے کے بعد دیگر مہمانوں سے نقد رقم، موبائل فونز، اے ٹی ایم کارڈز وغیرہ چوری کرتا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جس کے قبضہ سے مسروقہ رقم اور دیگر اہم اور قیمتی دستا ویزات بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے