• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتیں درمیانی راستہ نکالیں، راولپنڈی بار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری ملک مبشر رفاق نے کہا ہے کہ ہزاروں لاکھوں کیس عدالتوں میں زیرالتوا ہیں۔ اعلٰی عدلیہ کو چاہئے کہ ان مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہئے کہ ملک کی بگڑتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آپس میں بیٹھ کر کوئی درمیانہ راستہ نکالیں تاکہ گوں مگوں کی کیفیت ختم اور ملکی معیشت بہتر ہو کیوں کہ اس وقت غریب آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید