کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی کی قیادت میں ملک حاجی عنایت اللہ چشتی، حاجی شاہ محمد، ڈاکٹرعزیزاللہ چشتی، حاجی محمدعیسیٰ چشتی، حاجی سلیم شاہ چشتی،ابراہیم شاہ عرف مامک پرمشتمل وفدنے گزشتہ روزڈی سی پشین ظفرعلی سے ملاقات کی اوران سے منزکی حمیدآبادپشین ملک یارڈب خانزئی کراس ڈب ابراہیم زئی سمیت دیگرعلاقوں میں عیدسے قبل اوربعدمیں متاثرین سیلاب کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا،ڈی سی پشین ظفرعلی نے وفدکوبتایاکہ میں نے پہلے روزہی تمام علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی نگرانی کی اورجہاں جووسائل ہمارے پاس تھے انہیں سیلاب زدگان تک پہنچائے ۔ نقصانات کا سروے کرکے رپورٹ صوبائی حکومت اورمتعلقہ اداروں تک پہنچادی ہے ۔جمعیت نظریاتی کے رہنما حاجی عبدالستارچشتی نے ڈی سی پشین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ضلع پشین کی تمام تحصیلوں کی تحصیلداروں پی ڈی ایم اے افسران کے ہمراہ نگرانی کی اورعوام کوجانی ومالی نقصان سے بچانے کی کوشش کی جس پر آپ کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں ۔بعدازاں وفد نےحاجی عبدالستارکوبارشوں سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔