اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن ) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا۔منگل کو اپنے بیان میں نواز شریف نے کہاکہ پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام پیش کرتاہوں۔