اسلام آباد(حنیف خالد)پاکستان کے پاس 26جولائی کو سوا31لاکھ ٹن چینی کےا سٹاکس ہیں ان میں سے پنجاب میں 18لاکھ 75ہزار میٹرک ٹن چینی شوگر ملوں کے پاس ہے صوبہ سندھ میں شوگر ملوں کے پاس پونے گیارہ لاکھ میٹرک ٹن چینی ہے کے پی میں 26جولائی کو شوگر ملوں کے پاس پونے دو لاکھ میٹرک ٹن چینی موجود ہے۔ 26نومبر2022تک پاکستان میں چینی کی زیادہ سے زیادہ کھپت 21لاکھ میٹرک ٹن ہے اس طرح سوا دس لاکھ ٹن چینی 25نومبر کو نیا کرشنگ سیزن شروع ہونے تک فاضل ہوگی۔