ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی 67 ویں سالگرہ پر پیپلزپارٹی صوبائی حلقہ 213 کے صدر ملک افتخار علی اور جنرل سیکرٹری ملک رمضان کمبوہ کی طرف سے کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔مقامی رہنماؤں نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ان پر بہتان لگانے والے سیاسی بونے ہیں جو آصف علی زرداری پر الزامات کی بھرمار کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں کیونکہ ہمیشہ ان مخالفین کو منہ کی کھانا پڑتی ہے۔