• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون، ٹیسٹ میں تیسرے بہترین بیٹر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، ٹیسٹ اوپنر عبداللہ شفیق اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین درجہ بندی میں اپنے کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ نئی عالمی رینکنگ میں بابراعظم ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے بیٹر بن گئے ہیں۔ نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق نے 23 درجہ ترقی پاکر 16ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 20 ویں، اظہر علی 24ویں اور امام الحق 64 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیرئیر کی اب تک کی بہترین پوزیشن ہے۔ اس سے قبل بھارت کے جسپریت بمرا اس پوزیشن پربراجمان تھے۔ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں بھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ حسن علی 13ویں ، یاسر شاہ 32ویں اور محمد نواز 89ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ ون ڈے بیٹرزمیں بابر اعظم کا پہلا اور امام الحق کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔ بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے مزید تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلے اوربھارت کےجسپریت بمرا دوسرےجبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کی پہلی ، محمد رضوان کی دوسری پوزیشن ہے۔

اسپورٹس سے مزید