پشاور (جنگ نیوز) تحریک انصاف پشاور نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جشن منایا شہر کے مختلف مقامات پر منعقد ہونے والی جشن کی تقریبات کے موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں جبکہ شیخ آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر آتش بازی بھی کی گئی ۔ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا سابق نائب ناظم زبیر قریشی کی قیادت میں جشن کے طور پر نکالی گئی ریلی میں کارکنو ں اور عام شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم کی جبکہ قیادت کے حق میں نعرے بازی اوریوم تشکر بھی منایا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ ایک موروثی روایتی اور کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ ہو گیا آج خوشی کا موقع ہے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوراس کی لیڈر شپ اور ورکرز کی محنت کے باعث پنجاب میں دوبارہ تحریک انصاف کی حکومت آ گئی ہے۔ آئندہ انتخابات میں بھی تحریک انصاف دوبارہ قیادت سنبھالیں گی ۔ پی ڈی ایم کا عدالتوں اور اداروں پر حملہ کرنا افسوس ناک ہے آج کا دن جمہوریت کی جیت ہوئی۔ بجلی ٹیرف میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔