راولپنڈی(ایجنسیاں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کیساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے‘عالمی اور علاقائی امور میں چین کے کردار کو اہمیت دیتے ہیں‘.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو میں چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لئے پرعزم ہے۔