• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام، محکمہ صحت پشاور نے 106 اہلکاروں کی ایمرجنسی ڈیوٹی لگا دی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ضلعی محکمہ صحت پشاور نے محرم الحرام کے دوران بوقت ضرورت طبی خدمات کی فراہمی کے لئے 106 اہلکاروں کی ایمرجنسی ڈیوٹی لگا دی، لیڈی ورکرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر محمد ہارون کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جو عملے کی نگرانی کریں گے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق عملے میں ڈاکٹرز، میڈیکل ٹیکیشنز سمیت دیگر معاون اہلکار شامل ہیں 47 رکنی عملہ یکم سے 10ویں محرم تک کوہاٹی گیٹ میں ڈیوٹی انجام دے گا جبکہ نویں اور 10 ویں محرم کو شہباز کوہی میں 10، کچی محلہ میں 10، کوہاٹی گیٹ میں 10، شاہ قبول میں 10، یکہ توت میں 10 اور 9 اہلکار ڈی ایچ او آفس میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔ 9ویں اور 10ویں محرم الحرام کو ڈیوٹی دینے والے اہلکار اگلے دو دن چھٹی کریں گے۔
پشاور سے مزید