راولپنڈی( خصوصی نمائندہ )قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے گلکت میں پیش آنیوالے دہشتگردی کےواقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے پسماندگان سے اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے واقعہ کی اعلیٰ سطح پر فوری انکوائری کرانے اور مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔