ملتان(سٹاف رپورٹر )پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن نے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کیمپ قائم کر دئیے ہیں،عطیات کیلئے ملتان ،خانیوال ، بہاولپور ، سمہ سٹہ اور ساہیوال سٹیشن پر بھی کیمپ بھی قائم کردئیے گئے ہیں،ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا نے اس حوالے سے راجن پور ڈیرہ غازیخان کے متعلقہ افسران کو سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے امدادی کیمپوں میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ،ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا کا کہنا ہےکہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، ملتان ڈویژن میں ڈیرہ غازیخان اور راجن پور ریلوے سٹیشن پر سیلاب زدہ متاثرین کے لئے ریلیف امدادی کیمپ اور ہسپتال قائم کئے گئے ہیں ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان نے مخیر حضرات اورتمام فلاحی تنظیموں سے اپیل کی ہےکہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے کی دل کھول کر مدد کریں۔ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں اور امدادی سامان عطیہ کریں، پاکستان ریلوے ان امدادی سامان کو سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچائے گا۔