لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کا 5لاکھ کا اعلان متاثرین کیساتھ مذاق ہے کیا اتنےمیں گھر بن سکتا ہے،حکومتی بے حسی آفات سے زیادہ خطرناک ہے۔ امیر جماعت نے سکھر بیراج پر 3 روز سے بہنے والی 3 لاشوں کی ویڈیوبھی شیئر کر دی۔انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی مسلسل بے حسی اور نااہلی آفات سے زیادہ خطرناک ہے،عوام میں شدیدغم وغصے کی لہر پائی جاتی ہے۔انہوں نے کوئٹہ کے قرب وجوارکا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقاتیں اور نقصانات کا جائزہ لینےکے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا،عوامی مسائل پر آوازنہیں اٹھائی توعوامی غصہ ان کو بہا لے جائیگا اور ان کو بھاگنے کاراستہ بھی نہیں ملے گا۔جماعت اسلامی عوام ومتاثرین کیساتھ ہے۔